اسرائیل کا بیروت کے مصروف ہوٹل پر فضائی حملہ، 4 افراد جاں بحق

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہوٹل پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق یہ حملہ شہر کے مرکزی علاقے راوشے (Raouche) میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

راوشے بحیرۂ روم کے ساحل کے قریب ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے جہاں کئی ہوٹل واقع ہیں۔ جاری جنگ کے باعث ان ہوٹلوں میں بڑی تعداد میں وہ افراد بھی مقیم تھے جو جنوبی لبنان اور بیروت کے مضافاتی علاقوں سے نقل مکانی کر کے آئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی ایلیٹ قدس فورس کے اہم کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان کمانڈروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے

About The Author