حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان کردیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب،وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پٹرول کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران پرحملےسےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے، رواں ہفتے امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 35 فیصداور برینٹ تقریباً 28 فیصد مہنگا ہوا۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرکمیٹی بنائی گئی ہےجومسلسل پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اورقیمتوں کا جائزہ لے رہی ہے، وزیراعظم نےمیری سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہےجوقیمتوں کا جائزہ لےرہی ہے۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافےسےعوام اورمعیشت کےمختلف شعبوں میں منفی اثرات پڑیں گے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام مختلف ممالک کےساتھ رابطےمیں ہیں تاکہ خطےمیں کشیدگی کوکم سےکم کیا جاسکے، پاکستان کی کوشش ہےکہ دوست ممالک کو ساتھ ملا کر کشیدگی کوکم کیا جائے، کوشش ہےکہ عوام پرکم سےکم بوجھ ڈالا جائے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہرروزپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہورہا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیادوں پر خطیر اضافہ ہو رہا ہے

About The Author