چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا ہے
کہ چین ایران کی خودمختاری، سیکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،
چین کو لڑائی پھیلنے سے متعلق گہری تشویش ہے۔ترجمان نے کہا کہ فریقین فوجی آپریشنز روکیں، لڑائی کے پھیلاؤ سے بچیں، چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کےاستعمال کی مخالفت کرتا ہے۔

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا