پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات جاری ہے، جس میں وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور حکام وزارت اور دیگر شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف بی آر کی دوسری میٹنگ آج دن ایک بجے ہو گی، آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں صوبائی ٹیکسوں پر بات چیت ہو گی
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں صوبوں کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس اور اس سے حاصل ریونیو کا معاملہ زیر بحث آئے گا، صوبوں کے زرعی ٹیکس کے لائحہ عمل اور حاصل ریونیو کی تفصیلات پر بات چیت ہوگی۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم 7 ارب ڈالر کی قسط پر جائزہ مذاکرات کے لیے چند روز قبل پاکستان پہنچے تھے

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا