رپورٹ۔ محمد شباب بھٹہ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کرنےسعودی عرب آئے تو پاک کیمونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت معروف بزنس مین اور جمعیت عملائےٗ اسلام کے مرکزی عہدیدار انجینیر سجاد خان کی جدہ رہائش گاہ تشریف لائے
تو انجینر سجاد خان نے انہیں پر تپاک انداز میں دوسرے کارکنوں عہدیداروں اور کیمونٹی کے سرکردہ افراد کے ساتھ ویلکم کیا پھولو ں کا گلدستہ پیش کیا
اس موقع پر مولانا سمیع الحق تورغری، کمشیر کمیٹی جدہ کے جنرل سیکرٹری سردار محمد اقبال یوسف، وزیر اعظم پاکستان کے فوکل پرسن یوتھ پروگرام اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان – سردار کامرانن – یوسف لغاری – حافظ عبداللہ رشید – حفیظ اللہ خان ، ویلفئئر قونصل پاکستان قونصلیٹ جدہ عاقب اقبال ، خان محمد اور کثیر تعداد میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور جمعیت کے کارکنوں نے شرکت کی۔
مشہور کاروباری شخصیت چوہدری محمد امجد گجر بھی موجود تھے جنہوں نے مولانا صاحب کو تحائف پیش کئے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے انجینیر سجاد خان کا پر وقار تقریب کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان اور پاکستان صبر و ٹلمل سے کام لیں اور دونوں مسلم ممالک خونریزی بند کریں انہوں نے مسلم امہ کو درپیش مسائل کے بخوبی حل پر زور دیا اور سعودی عرب کے شاندار کردار کی تعریف کی
تمام مہمانوںں کی پر تکلف سحری سے تواضع کی گئی

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط