پاکستابن ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے موجودہ حساس قومی صورتحال کے پیش نظرسوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال بارے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ، اشتعال انگیز یا گمراہ کن معلومات/مواد کو شیئر، پھیلانے، فارورڈ کرنے یا اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں، جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر قومی مفاد، عوامی نظم و نسق یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
تمام شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات/مواد ہی شیئر، پھیلائیں یا اپ لوڈ کریں اور افواہوں اور جعلی خبروں کے فروغ سے مکمل اجتناب کریں۔
جعلی خبروں ، افواہوں یا غلط معلومات کے پھیلانے ، شئیر یا اپ لوڈ کرنے پر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے تمام شہریوں سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ احتیاط، سنجیدگی اور قومی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ عمل کریں تاکہ استحکام اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا