اسلام آباد / انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر اہم سفارتی رابطے کیے ہیں۔
میڈیا کے مطابق ترک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حاکان فیدان نے جمعہ کے روز پاکستان، افغانستان، قطر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں پاک افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ترک ہم منصب سے گفتگو میں حالیہ علاقائی پیش رفت، خصوصاً پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال پر بات کی۔
علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان افغانستان سرحدی کشیدگی سمیت دیگر علاقائی امور زیر بحث آئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مختلف ممالک رابطوں کے ذریعے صورتحال کو قابو میں رکھنے اور ممکنہ سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

More Stories
ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا