پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کردی جائےگی اور یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے ہم کچھ اور سوچ رہے ہیں، رمضان کے بعد دوبارہ واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے ضمن میں ہی قائم کی جائے گی اور کوئی بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے جس کیلئے باقاعدہ رکنیت دی جائے گی اور اس کا حلف لیا جائےگا۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کردی جائےگی تاہم احتجاج ختم کرنے کےلیے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کیا تھا

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط