کوئٹہ:
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی موسم اور بارش کے امکان کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔
کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، ڑوب، زیارت، بارکھان، سبی اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ساحلی علاقوں کی صورتحال بھی سنگین ہے، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بھی طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہیں

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط