ڈاکٹر عزیر محمود الازہری کے کامیاب دورۂ مصر پر مصری سفیر کی مبارکباد، پاک مصر تعلقات کے فروغ پر زور
اسلام آباد: پاکستان میں متعین مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے فرع المنظمہ العالمیہ لخریجی الازہر کے صدراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن ڈاکٹر عزیر محمود الازہری کو ان کے کامیاب دورۂ مصر پر مبارکباد پیش کی ہے اور پاکستان، مصر اور جامعہ الازہر کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علمی و دینی تعاون اور تعلیمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مصری سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں اور جامعہ الازہر دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط علمی و روحانی پل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و مذہبی روابط کو مزید وسعت دی جائے گی۔ڈاکٹر عزیر محمود الازہری نے دورۂ مصر کو کامیاب بنانے میں تعاون پر مصری سفیر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ الازہر عالم اسلام کا ایک معتبر علمی مرکز ہے اور پاکستان کے علماء و طلبہ کے لیے اس سے وابستگی باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے علمی، تحقیقی اور تربیتی شعبوں میں مثبت پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دینی، تعلیمی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا