پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل پہلی بار منظور کیا ہے جس میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی اور قواعد طے کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بِل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 16 سال کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی صرف والدین کی واضح اجازت سے ممکن ہوگی۔
13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا، ویڈیو و تصویر شیئرنگ اور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پہلے ہی ممنوع تھی اور اب اس پر عمل مزید سخت ہوگا۔
والدین اجازت دینے کے لیے پرتگال کا ڈیجیٹل موبائل کیی (DMK) نامی سرکاری نظام استعمال کریں گے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے موثر نظام بنانے ہوں گے، ورنہ جرمانے بھی عائد ہو سکتے ہیں۔
بل کو 148 کے مقابلے میں 69 ووٹس کے ساتھ منظور کیا گیا، جبکہ 13 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس بل میں اب بھی ترامیم ہو سکتی ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط