نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہیں۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلباء کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے مطالعاتی و تفریحی دورہ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے طلباء نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا
دورے کا مقصد شرکاء کو زمینی حقائق، سیکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہ راست سیشنز کیساتھ مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے۔
طلباء کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
طلباء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا