شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اعلامیہ
عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات، انسانی اقدار اور آئینی و اخلاقی اصولوں کے سراسر منافی ہے، اعلامیہ
اجلاس نے فتنۂ خوارج کی گمراہ کن سوچ اور دہشت گردی کے تمام بیانیوں کو مکمل طور پر مسترد کیا، اعلامیہ
پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والی اندرونی و بیرونی سازشوں اور پراکسی سرگرمیوں کا قومی اتحاد اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون سے بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، اعلامیہ
علما و مشائخ خطبات، دروس، مدارس اور مذہبی اجتماعات میں امن، رواداری، اخوت اور باہمی احترام کے پیغام کو فروغ دیں گے، اعلامیہ
نفرت انگیز و تکفیری بیانیے کی بھرپور تردید کے ذریعے نوجوان نسل کو انتہاپسندی سے محفوظ رکھنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے، اعلامیہ
حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنایا جائے گا، اعلامیہ
انتظامیہ اور انتظامی کمیٹیوں کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے، اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع کے نظام کو فعال بنانے کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا، اعلامیہ
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں، مذہبی قیادت، میڈیا اور عوام کے مابین مربوط شراکت داری ناگزیر ہے، اعلامیہ
حکومت کی دہشتگردی کے خلا زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اعلامیہ
ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، شہداء کے خاندانوں کی معاونت اور زخمیوں کی بحالی کو ترجیح دی جائے، اعلامیہ
ملک بھر میں نماز کے یکساں اوقات کے نفاذ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے علما کرام کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، اعلامیہ
باہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور محبت کے ساتھ نماز کے یکساں اوقات کے نظام کو مؤثر طور پر نافذ کیا جائے گا، اعلامیہ
ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اجلاس نے قوم کو صبر، تقویٰ، اخوت، باہمی ہمدردی، رواداری اور خدمتِ خلق کا پیغام دیا، اعلامیہ
علما، خطبا اور واعظین منبر و محراب کے ذریعے اتحادِ امت، اخلاقی تربیت، بین المسالک ہم آہنگی اور عبادات کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں، اعلامیہ
عوام اور مساجد کی انتظامیہ کو تلقین کی کہ وہ حالیہ واقعات کے تناظر میں ہوشیاری، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اعلامیہ
دشمن قوتیں ایسے واقعات کے ذریعے قوم کو اشتعال دلانا اور انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، اعلامیہ
حکومت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون، رابطہ اور اعتماد قائم رکھتے ہوئے، دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے اور اسے ناکام بنایا جائے، اعلامیہ
مشترکہ دینی رہنمائی، قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت کے تمام بیانیوں کو ناکام بنایا جائے گا، اعلامیہ
پاکستان میں امن، استحکام اور مذہبی ہم آہنگی کو ہر صورت مضبوط کیا جائے گا، اعلامیہ
تمام علما و مشائخ اور پوری قوم حکومتِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اعلامیہ
دہشت گردی کے خلاف جاری ہر حکمتِ عملی اور کارروائی پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، اعلامیہ
قومی اتحاد، عزم مصمم اور مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، اعلامیہ

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا