لاہور:ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث دو اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان میں لیاقت علی، نعیم اور محمد امان اللہ شامل ہیں، ملزمان کو لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم لیاقت علی نے شہری کو نیوزی لینڈ کے ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 39 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم نعیم نے شہری کو کینیڈا ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزم محمد امان اللہ نے شہری کو سعودی عرب کا ملازمت ویزہ دلانے کے نام پر 3 لاکھ روپے ہڑپ کرلیے، تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط