حافظ آباد(حافظ عبد القدیر چوہدری) میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل بے نقاب ،ایڈمنسٹریٹر ایم سی حمد اللہ نے حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے ، کرپشن اور بد عنوانی پر ایم سی کے 5 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ملازمین نے ایم سی کی کروڑوں روپے کی کنورژن فیس،کمرشل،فیس/نقشہ فیس کی مد میں حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ عوام سے وصول کی جانے والی لاکھوں روپے کی فیسیں سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے خود ہڑپ کر لیں۔کرپشن،بد عنوانی پر نوکری سے فارغ کیے جانے والوں میں عمر ریاض،رانا وقار عظیم،احتشام خالد،عارف حسین اور جہانگیر شامل ہیں۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اللہ کے مطابق پانچوں ملازمین کئی سالوں سے نئی عمارتوں کے کمرشل،نقشہ منظوری کے سلسلہ میں کروڑوں روپے کی کنورژن فیس وصول تو کرتے رہے لیکن حکومتی خزانے میں معمولی رقم جمع کرواتے رہے جس سے میونسپل کمیٹی کو کنورژن فیس کی مد میں کروڑوں کا نقصان پہنچانے رہے۔تحقیقات کے مطابق جونیئر کلرک عمر ریاض نے میونسپل کمیٹی کو ایک کروڑ 37 لاکھ،انفورسمنٹ انسپکٹر رانا وقار عظیم ،احتشام خالد ، اور جہانگیر نے 70 لاکھ کی کرپشن،فرائض میں، غفلت، بدیانتی،بد عنوانی جبکہ عارف حسین نے 17 کروڑ کنورژن فیس کی جعلی،بوگس تصدیق کی جس سے ایم سی کو موجودہ فیس وصولی کے حساب سے 2023 تقریبا 10 کروڑ،2024 میں تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا جس پر ان پانچوں ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اللہ کا کہنا ہے کہ کرپشن،بد عنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور ایم سی میں احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہیگا انکا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے کرپٹ ملازمین نہ صرف کروڑوں روپے کرپشن کی بلکہ ادارے کی ساکھ اور عزت کو بھی نقصان پہنچایا ایسے کرپٹ،بد عنوان ملازمین کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی ان ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کے ساتھ کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو۔بھی بھجوایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی نے 2025 میں کنورژن فیس کی مد۔میں ریکارڈ وصولی کی اور ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ریکوری حکومتی خزانہ میں جمع کروائی جبکہ 2023 میں یہی فیس صرف 2 کروڑ اور 2024 میں نو کروڑ وصول کی گئی۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا