حافظ آباد(بیورورپورٹ) حافظ آباد کے قدیم معروف دارالعلوم مدرسہ اشرفیہ قرآنیہ (پانی پتی)ونیکے روڈ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ایک بابرکت اور عظیم الشان تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق رُکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرمظفر علی شیخ تھے تقریب میں مسجد قدیم و مدرسہ اشرفیہ قرآنیہ کی انتظامیہ معزز شخصیات ثناء اللہ خان امیر محمد آفتاب اقبال شازی اور صحافتی نمائندوں نے شرکت کی مہتممِ اعلیٰ حضرت مولانا حافظ محمد نعمان سعید اعوان نے ادارے کی دینی و تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حضرت مولانا حافظ اللہ دتہ نے سر انجام دیے تقریب سے خصوصی خطاب حضرت مولانا پیر عبدالحنان صدیقی نے کیا اپنے خطاب میں حضرت مولانا پیر عبدالحنان صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان طلبہ کو قرآنِ کریم جیسی عظیم دولت سے نوازا ہے جو دُنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ محض قرآن پڑھ لینا کافی نہیں بلکہ اسے یاد رکھنا اس پر عمل کرنا اور اپنی زندگی کو قرآن کے مطابق ڈھالنا ہی اصل کامیابی ہے تقریب سے حضرت مولانا مفتی محمد جمیل سمیت دیگر معزز علماء کرام حضرت مولانا عبد الولی محمد (جلال پور) مولانا سیف اللہ خالد مفتی محمد ذیشان قاری لیاقت علی اور عبدالوحیدنے بھی خطاب کیا جب کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نائب صدر حافظ عبدالقدیر چودھری نے کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کیے اور طلبہ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اساتذہ کرام کی شب و روز محنت اخلاص اور دینی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 15 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جن میں چار طالبات بھی شامل تھیں جبکہ مدرسہ اشرفیہ قرآنیہ کے اندرونی سالانہ امتحانات میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کرنے والے 13 طلبا کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا میں ٹرافیاں گولڈ میڈلز اور خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ دیگر کامیاب طلبہ و طالبات کو اسناد دی گئیں آخر میں ملک و قوم کی سلامتی دارالعلوم مدرسہ اشرفیہ قرآنیہ اساتذہ کرام اور طلبہ کی مزید ترقی استقامت اور اخلاص کے لیے خصوصی دُعا بھی کی گئی۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا