جاتی امرا میں قائدِ محترم میاں محمد نواز شریف سے مہر عبدالخالق لک کی ملاقات

سعودی عرب میں مقیم ممتاز بزنس مین، سماجی و سیاسی شخصیت اور انویسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک صاحب نے اپنے بڑے بھائی، لک برادران کے چیئرمین مہر عبدالروف لک صاحب کے ہمراہ قائدِ محترم میاں محمد نواز شریف صاحب سے خصوصی دعوت پر جاتی امرا، لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر میاں محمد نواز شریف صاحب کے پرنسپل سیکرٹری محمد حنیف خان، مولوی عبدالشکور، وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری راشد نصراللہ اور مہر اکرام اللہ لک بھی موجود تھے۔اس موقع پر قائدِ محترم میاں محمد نواز شریف نے مہر عبدالخالق لک صاحب کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مہر عبدالخالق لک صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔قائدِ محترم میاں محمد نواز شریف نے مہر عبدالخالق لک صاحب اور مہر عبدالروف لک صاحب کو اعزازی شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے۔ملاقات کے دوران تمام شرکاء نے جمعہ کی نماز اکٹھے ادا کی جبکہ بعد ازاں مشترکہ ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔آخر میں قائدِ محترم میاں محمد نواز شریف نے مہر عبدالخالق لک صاحب کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ حرمین شریفین میں ہمیشہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔

About The Author