امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کر دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور خاتون اول مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کی تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔
ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسٹاف نے یہ ویڈیو غلطی سے پوسٹ کردی تھی جسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے
تاہم سابق صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے معاملے پر پردہ ڈالنے کی اس کوشش پر کسی کو بھی یقین نہیں کیونکہ پہلے اس ویڈیو کا دفاع کیا گیا تھا۔
کاملا ہیرس نے مزید کہا کہ ہم سب کو اچھی طرح پتہ ہے کہ ٹرمپ ہے کون اور اس کے نظریات کیا ہیں؟
ادھرڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈرز نے ویڈیو پوسٹ کرکے کہا کہ کیا ری پبلکنز ساتھی اس نسل پرست شخص کے سامنے گھٹنے ٹیکتے رہیں گے؟
دوسری جانب اسی حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اوباما سے متعلق پوسٹ مکمل نہیں دیکھی، جیسےہی پتا چلا ہم نے پوسٹ کو ہٹادیا، غلطی نہیں کی، ہزاروں چیزوں کو دیکھتاہوں

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا