وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے پاکستان ازبکستان بزنس فورم کے موقع پر میڈ اِن ازبکستان نمائش کا افتتاح کر دیا

APP61-120324 ISLAMABAD: March 12 – Jam Kamal Khan officially assumes his duties as the Federal Minister for Commerce, marking a new chapter in his political career. APP/ABB

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ازبک وزیرِ تجارت کے ہمراہ نمائش کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔

میڈ اِن ازبکستان نمائش پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و صنعتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی: جام کمال خان

وفاقی وزیرِ تجارت نے نمائش میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ازبک مصنوعات کے معیار اور برآمدی صلاحیت کو سراہا۔

ایسی نمائشیں بزنس ٹو بزنس روابط، مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں: جام کمال خان

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے اور بزنس کونسل سے دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہوگا: جام کمال خان۔

وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے علاقائی رابطہ کاری اور انفراسٹرکچر تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات اجاگر کیے۔

معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے صنعتی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اہم قرار دیا۔

میڈ اِن ازبکستان نمائش ازبک صنعت، دستکاری اور اختراعی مصنوعات کو پاکستانی مارکیٹ سے متعارف کرانے کا مؤثر پلیٹ فارم قرار

About The Author