پاکستان اور ازبکستان۔اعلامیہ ایم او یوز پاکستان اور ازبکستان نے مشترکہ اعلامیہ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 29 معاہد وں اور ایم او یوز پر دستخط کئے

اسلام آباد (چوہدری محمد سلطان باہو):پاکستان اور ازبکستان نے مشترکہ اعلامیہ  سمیت تجارت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی،  زراعت و غذائی تحفظ، کان کنی، دفاعی تعاون ، ماحولیاتی تبدیلی ، کھیل و ثقافت، ادویہ سازی، انسداد منشیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کے 29 معاہد وں  اور ایم او یوز  پر دستخط  کئے  ہیں۔ اس سلسلے میں جمعرات کو یہاں ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف  کے دورے کے دوران خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف  نے شرکت کی ، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے اور تبادلہ کیا جس کے بعد مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دونوں ممالک کے متعلقہ وزراء کے مابین دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ممالک کی  خارجہ امور کی وزارتوں کے مابین 2025-2028 کیلئے تعاون کے معاہدے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے صدر کے مشیر برائے خارجہ امور ، پری فیرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت گڈز لسٹ کی توسیع کے پروٹوکول پر وزیر تجارت جام کمال اور ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری و تجارت ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے معاہدے پر وزیر تجارت جام کمال، ازبکستان کی لائٹ انڈسٹری کی ترقی کیلئے قائم ادارے کے ڈائریکٹر ، کان کنی و جیو سائنس کے شعبے میں تعاون کے لیے  پٹرولیم ڈویژن کی وزارت اور ازبکستان کی مائننگ و جیو سائنس کی صنعت کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار و ازبکستان کی کان کنی و جیالوجی کے وزیر ، سزا یافتہ مجرموں کے تبادلے /حوالگی کے معاہدے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری و ازبکستان کے صدر کے مشیر برائے خارجہ امور ، منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون کے معاہدے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری و ازبکستان کے صدر کے مشیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں میں مفاہمت کی یادداشت پر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ و ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری و تجارت ، سائنسی تعلیم ، کلچرل و آرکیٹیکچرل ہیریٹیج کے تحفظ و تحقیق و فروغ کیلئے معاہدے پر وزیر برائے قومی ثقافتی ورثہ اورنگزیب کھچی و ازبکستان کے وزیر ثقافت ، ثقافت کے شعبے میں تعاون کیلئے دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں میں تعاون کے معاہدے پر وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی و ازبکستان کے وزیر ثقافت ، پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل ، پی اے آر سی اور ازبکستان کی زراعت کی وزارت کے مابین ایم او یو پر وفاقی وزیر رانا تنویر اور ازبکستان کے وزیر زراعت ، تازہ پھلوں کی درآمد کیلئے فائٹو کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پلانٹ پروٹیکشن کے شعبے میں پروٹوکول پر دونوں ممالک کے وزرائے زراعت ، فوڈ سیکورٹی کیلئے تعاون کے معاہدے پر بھی دونوں ممالک کے زراعت و فوڈ سیکورٹی کے وزراء ، کراچی ، گوادر، پورٹ قاسم بندرگاہوں پر کارگو کنٹینرز کے حوالے سے میری ٹائم ٹریڈ اینڈ پیری فیرنشل پورٹ ارینجنمنٹس کیلئے ایم او یو پر وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری اور ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری و تجارت دفاعی تعاون کیلئے ایکشن پلان اور روڈ میپ پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ازبکستان کے وزیر دفاع ، این ڈی ایم اے اور ازبکستان کی قومی کمیٹی برائے اکالوجی و ماحولیاتی تبدیلی کے مابین اکالوجی و ماحولیاتی تبدیلی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں ایم او یو پر وزیر دفاع خواجہ آصف و ازبکستان کے وزیر دفاع ، این ڈی ایم اے اور ازبکستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کے مابین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون کیلئے ایم او یو پر بھی دونوں ممالک کے دفاع کے وزراء ، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار میں سہولت کیلئے وزارت صنعت و پیداوار اور ازبکستان کی اکانومی و فنانس کی وزارت کے مابین ایم او یو پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ازبکستان کے سرمایہ کاری و تجارت کے وزیر ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ازبکستان کے فارماسیوٹیکل مصنوعات کیلئے سٹیٹ انسٹی ٹیوشن سنٹر کے مابین فارماسیوٹیکل مصنوعات کے ریگولیٹری امور پر تعاون کیلئے ایم او یو پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ازبکستان کے فارماسیوٹیکل انڈسٹری ڈویلپمنٹ کے ادارے کے ڈائریکٹر ، فزیکل کلچر و سپورٹس کے شعبے میں تعاون کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ اور ازبکستان کی وزارت برائے ثقافت کے مابین ایم او یو پر وزیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ اور ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری و تجارت کے مابین دستخط شدہ دستاویزات کا تبادلہ ہوااسکے علاوہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین جن ایم او یوز اور معاہدوں کا اعلان ہوا ان میں یونیورسٹی آف پشاور اور تاشقند یونیورسٹی آف اورینٹل اسٹڈیز کے مابین ایم او یو، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد اور ازبکستان کے انسٹی ٹیوٹ برائے سٹریٹجک اینڈ ریجنل اسٹڈیز کے مابین ایم او یو ، وزارت خارجہ کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اور ازبکستان انسٹی ٹیوٹ برائے سٹریٹجک و ریجنل اسٹڈیز کے مابین پاکستان ازبکستان ایکسپرٹ کونسل کے قیام کیلئے ایم او یو ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور ازبکستان کی انڈسٹریل ، ریڈی ایشن و نیوکلیئر سیفٹی کمیٹی کے مابین ایم او یو ، قومی احتساب بیورو اور ازبکستان کی اینٹی کرپشن ایجنسی کے مابین ایم او یو ، پشاور اور ترمز شہروں کی انتظامیہ کے مابین شراکت داری تعلقات کے قیام کا معاہدہ ، اسلام آباد اور سمرقند شہروں کی انتظامیہ کے مابین تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو اور پاکستان ازبکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اور ازبکستان کی صنعتوں کے مابین معاہدے بھی شامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ کے علاوہ 21 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا جبکہ آٹھ مزید ایم او یوز کا اعلان بھی کیا گیا ۔

About The Author