اسلام آباد کے سیکٹر F-10 کی کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ دونوں رہنماوں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزائیوف نے F-10 کی سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کرنے کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں بابر پارک تعمیر کیا جاۓ گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزائیوف نے F-7 میں بابر پارک تعمیرکی تختی کی بھی نقاب کشائی کی۔اسلام آباد میں سٹرک کی تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوبی اور F-7 میں بابر پارک کی تعمیر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط