پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کی ایکزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر شہزادہ ارباب اعجاز منعقد ہوا

۔

گوجرخان(ملک راشد محمود )۔ پوٹھوہار پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر شہزادہ ارباب اعجاز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سیکریٹری کے فرائض راجہ اقبال نے سر انجام دیے۔ جس میں ایگزیکٹو باڈی کے تقریبا تمام عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پوٹھوہار پریس کلب کی ترقی اور ورکنگ صحافیوں کی بہبود کے لیے آئیندہ لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں سکروٹنی کو قواعد و ضوابط کے مطابق جل از جلد مکمل کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا اس کے پوٹھوار پریس کے صحافیوں کے علاوہ علاقائی صحافیوں کی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق سینئر صحافیوں کی زیر نگرانی تربیتی ورکشاپس اور سیمینار کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جن کی تاریخوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ آخر میں سینئر ممبر پوٹھوہار پریس کلب راجہ جاوید مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی گئی۔

About The Author