پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج سے کل تک صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی جبکہ بارش کے امکانات کم ہیں۔ تاہم پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔
انہوں نے مری میں سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور جاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ ڈی جی کے مطابق سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں
دوسری جانب پشاور میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی پہاڑی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔
چترال، دیر بالا، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، کوہستان، کرم اور شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 7، مالم جبہ میں منفی 5، دروش میں منفی ایک جبکہ چترال میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا