پولیس کے مطابق اصغر نامی شخص رکشہ میں دو بیگوں میں بھاری رقم لے جا رہا تھا۔ دورانِ سفر دو ڈاکوؤں نے رکشہ کو روک کر بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اصغر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو رقم سے بھرے بیگ لے کر فرار ہو گئے جبکہ زخمی اصغر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اصغر 2022 تولے چاندی فروخت کر کے واپس آ رہا تھا جس کی رقم دو بیگوں میں موجود تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط