پنجاب بھر میں بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہو جائے گا جس کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ بارش کے اس سسٹم کے داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارش برسانے والا سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا۔لاہور کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط