ایران کا آبنائے ہرمز میں مشقیں شروع کرنے کا اعلان، فضائی ناکا بندی بھی کر دی

تہران:

ایران نے خلیج فارس کے اہم سمندری گذرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب فضائی حدود میں لائیو فائر مشقیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹم جاری کیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوجی اثاثے مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایران کے نوٹس کے مطابق یہ فوجی مشقیں 27 سے 29 جنوری تک پانچ ناٹیکل میل کے دائرے میں، زمین کی سطح سے لے کر 25,000 فٹ تک کے فضائی حصے میں کی جائیں گی

اس دوران متعلقہ فضائی حدود کو خطرناک قرار دیا گیا ہے اور پروازیں محدود رہیں گی۔ہرمز کی تنگی عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل منتقل ہوتا ہے

About The Author