ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی نے پاکستان کو سیاحت کے نئے مواقع اور توجہ کا مرکز بنا دیا۔سیاحتی اصلاحات نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کا پرکشش ہب بنا دیا ہے۔ پاکستان کے سیاحتی شعبہ میں جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی کے باعث سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔حکومت نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے’ سسٹین ایبل ٹورزم ایکسپو اینڈ فورم ‘کا انعقاد کیا جس کا مقصد پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری پاکستان قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالا مال ملک ہے، جہاں بے شمار سیاحتی مقامات اور دنیا کی بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے لیے منافع بخش اور پُرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی بورڈ آف انویسٹمنٹ نے پاکستان کو پائیدار سیاحت کے لیے ممتاز مقام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاحت کے ذریعے معیشت کو فروغ، روزگار کے مواقع اور مقامی کمیونٹیز کو تقویت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا