اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی وکلاء کی ہڑتال کے باعث موخر کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عائشہ خالد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہڑتال ہے ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، عدالت آج سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط