اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان علما کونسل نے افغان حکومت کے احکامات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ شریعت اسلامیہ کےنام پرمعاشرےکوغلام اور آزاد میں تقسیم کرنا قابل تشویش ہے، افغان حکومت کےاحکامات قرآن و سنت کےاحکامات کےمطابق نہیں ہیں اور ہندواتہ تعلیمات کے مشابہ ہے۔
پاکستان علماکونسل نے کہا کہ افغان طالبان حکومت اپنے آپ کوشرعی اسلامی حکومت قراردیتی ہے، اسے ان امورپراپناموقف فوری طورپر دنیا کے سامنےلانا چاہیے، عہد جاہلیت کےقوانین اور رسومات کو دوبارہ اسلام کےنام پر نافذ نہیں کرناچاہیے۔
پاکستان علماکونسل کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ جو انداز اختیارکیاگیاہےاس سےانسانیت کی توہین اورتذلیل سامنے آتی ہے، اس طرح کےاحکامات کوشرعی نہیں، جدیدجاہلیت کا دور ہی کہا جاسکتا ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا