پشاور:مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہےے کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسلہ تیراہ ہے، جو نقل مکانی ہوگی اس میں دہشتگرد بھی نکلیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ نقل مکانی کا مقصد کچھ اور ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ کیا دہشتگردوں کے ماتھے پر لکھا ہوا ہے کہ وہ دہشتگرد ہیں؟، پنجاب میں آپریشن ہوئے کیا وہاں سے نقل مکانی ہوئی، اس مسئلے کا حل صرف آپریشن نہیں ہے، ذہنی دہشتگرد ہر مکتب فکر میں بیٹھے ہوئے ہیں، اس قوم کو جس نے تباہ کیا ان کو سزا ہونی چاہئے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ پہلے واضح پالیسی دیں کہ یہ دہشتگرد کون ہیں یہ دہشتگرد فتنہ خوارج ہیں یا ہمارے خیر خواہ ہیں، دہشتگردوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ محمود خان کے حوالے سے ہائبرڈ رجیم کا ایک اور مدعا پورا ہو گیا، آج ہماری یہ حقیقت ہے کہ ہمارے لیڈر آف اپوزیشن 804 کی رہائی کے لئے ہیں، اچکزئی صاحب کبھی کہتے ہیں مولانا زندہ باد کبھی نواز شریف زندہ باد کہتے ہیں

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا