اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس کل 21 جنوری کو سماعت کے لئے مقررکردیا۔
عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا تھا اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔
سلیمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ بیرسٹر ظفر اللہ شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل ہیں۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط