اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے پرامن حل کو نہایت ضروری قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر ہونے والے مباحثے سے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا کوئی حتمی حل نہیں نکالا جا سکا۔انہوں نے تمام تنازعات کے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل نکالنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستانی مندوب نے گزشتہ روز بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران زور دیا تھا کہ تمام تنازعات پُرامن طریقے سے حل ہونے چاہیے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط