نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے اسٹیٹ لاؤنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سٹیٹ لاؤنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔قائد محمد نواز شریف،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تعمیر نو کے بعد بننے والے سٹیٹ لاوئنج کا دورہ کیا۔سیکرٹری ڈیفنس محمد علی نے تقریب کے مہمانان گرامی اور شرکاء کا خیر مقدم کیا، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعید نے بریفنگ دی۔ڈی جی پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی لاؤنج، داخلی لابی، مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی، اسٹیٹ لاؤنج کو تعمیر نو کے بعد جدت طرازی کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط