پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پاکستان پاسپورٹ کی حیثیت عالمی فہرست میں مضبوط ہورہی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 126ویں نمبر سے 98ویں نمبر پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا
واضح رہے کہ رواں برس کی پاسپورٹس کی فہرست میں ایشیائی ممالک نے سبقت حاصل کی ہے اور پہلے نمبر پر سنگاپور ہے۔ دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔
سنگاپور کے شہریوں کو دنیا کے 227 میں سے 192 ممالک اور خطوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کی سہوت حاصل ہونے کے باعث اوّل نمبر ملا ہے۔
جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس دوسرے نمبر پر ہیں جن پر 188 ممالک میں بغیر ویزے کے جایا جا سکتا ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط