ریاض سعودی عرب( صدیق انظر)
Future Minerals Forum (FMF) 2026 سعودی عرب کے شہر ریاض میں شروع ہوگیا ہے،
جس میں دنیا بھر سے حکومتی رہنماؤں، سرمایہ کاروں، صنعتوں اور ماہرین نے شرکت کی ۔
یہ فورم 13سے15 جنوری 2026 تک جاری رہے گا اور مائننگ، معدنیات، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے موضوعات پر عالمی سطح کے مذاکرات اور مواقع فراہم کرےگا۔
تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز
فورم کا باضابطہ آغاز اعلیٰ سطح کی پالیسی سیشنز اور افتتاحی اجلاس سے ہوا،
جس میں دولتی وزراء، عالمی تنظیموں کے نمائندے، سرمایہ کار، اور صنعتی قائدین نے خطاب کیا۔
خاص طور پر ان سیشنز میں معدنی وسائل کی عالمی منڈی، سرمایہ کاری کی اہمیت، اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تجارتی میلوں (exhibitions)، نیٹ ورکنگ سیشنز، اور بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی منعقد ہوئیں تاکہ شرکاء نئے شراکت داریاں اور معاہدے ترتیب دے سکیں۔
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل H.E. بندر ابراہیم الخریف فورم کی کلیدی شخصیات میں شامل تھیں۔ تقریب میں
مختلف ممالک کے وزراء، سرمایہ کاری کے قائدین، اور توانائی/معدنیات کے شعبوں کے اعلیٰ عہدیدار نے اپنے خیالات اور منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
پاکستان نے بھی اس فورم میں بھرپور شرکت کی ہے،
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و معدنیات علی پرویز ملک پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستانی وفد نے سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل H.E. بندر ابراہیم الخریف کے ساتھ بھی ملاقات کی،

جس میں دونوں ممالک کے درمیان معدنیات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں تیتھیان بیلٹ (Tethyan Belt) اور ریکو ڈیک جیسے اہم معدنیات کے منصوبوں سمیت مختلف مواقع پر بات چیت ہوئی،
اور سعودی تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
فورم میں پاکستان کا خصوصی پویلین (Pakistan Pavilion) بھی نمایاں رہا، جہاں ملک کی معدنیات، جیو لاجیکل ڈیٹا اور سرمایہ کاری کی خصوصیات پیش کی گئیں — جسے سعودی وزیر نے بھی سراہا۔


More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا