خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے بنوں ،خیبر اور پشاور کے نواحی علاقے ظاہرگڑھی میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں8 دہشتگر د ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پرحملوں میں بھی ملوث تھے۔
پولیس کا کہناہےکہ شاہ کس بائی پاس روڈ سےملحقہ ناکےکلےمیں دہشتگردی کےبڑےمنصوبےکو ناکام بنایا گیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اورموبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا