تہران: ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے دوران مرنے والوں کی یاد میں ملک بھر میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی انقلاب کے حق میں آج دوپہر تہران کے انقلاب اسکوائر میں ایک بڑی عوامی ریلی منعقد کی جائے گی۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری بدامنی کے دوران ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا الزام ایرانی حکام نے امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ایران میں فسادات کروا رہے ہیں

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط