انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ ہفتہ کو انڈونیشیا کے تلاؤڈ جزائر کے ساحل پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔
جی ایف زیڈ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 77 کلو میٹر(47.87میل) تھی
دوسری جانب انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.1 تھی جب کہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔انڈونیشین زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا اور ان کا بتانا تھا کہ زلزلے کی شدت کو محسوس کیا گیا ہے۔تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

More Stories
ایران کا جنگ میں امریکا کے دوسرے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کو تباہ کرنے کا دعویٰ
گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ
نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط