واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکا نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔
ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنے عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، اس کا مطلب ایران میں فوج اتارنانہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت مصیبت میں ہے،مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پرلوگ قابض ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ میں8 طیارے گرائے گئے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ صدرٹرمپ نے10 ملین جانیں بچائیں

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا