امریکا: منی سوٹا میں امیگریشن افسرکے ہاتھوں خاتون کا قتل، مختلف شہروں میں مظاہرے

امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن افسرکے ہاتھوں قتل کی جانے والی خاتون کے حق میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین نے مینیاپولس،نیویارک اورلاس اینجلس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، کشیدہ صورتحال میں ہوم لینڈ سکیورٹی نے مزید اہلکار مینیاپولس بھیج دیے

اس حوالے سے نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ برین واش خاتون اپنے ہی ہاتھوں پیدا سانحہ کا شکار ہوئی، آئس ایجنٹ جوناتھن راس کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوناتھن راس غیرقانونی امیگرینٹ کو جون میں گرفتار کرنےکی کوشش کے دوران زخمی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کوسر پر گولی مارکرہلاک کردیا تھا۔

About The Author