شہریوں کےلیے بڑی خبر، پیدائش، وفات، شادی، طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرائیں

یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی، سہولت چھ شہروں میں دستیاب ہوگی۔

نادرا کے سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیل شیئر کیے گئے ہوئے بتایا گیا یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت صوبہ سندھ کے 6 شہروں میں فراہم کی گئی ہے جس سے شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں

کراچی شرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار میں شہریوں کو اب اندراج کے لئے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔نادرا نے بتایا کہ دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پورے صوبہ سندھ میں بھی دستیاب ہوگی

کراچی شرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار میں شہریوں کو اب اندراج کے لئے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

نادرا نے بتایا کہ دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پورے صوبہ سندھ میں بھی دستیاب ہوگی

About The Author