ایران میں احتجاج مزید پُرتشدد، مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پُرتشدد احتجاج میں مزید شدت آ گئی ہے، جہاں تازہ واقعات کے دوران مظاہرین کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ کم از کم 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق صوبہ چہارمحال و بختیاری کے شہر لردگان میں احتجاج اس وقت پُرتشدد صورت اختیار کر گیا جب دکانداروں نے شٹر ڈاؤن کے بعد بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بعض افراد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے لردگان میں گورنر کے دفتر اور دیگر سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ادھر شمالی خراسان کے شہر بجنورد میں ایک دکان کو آگ لگا دی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قریب کھڑی ایک شہری کی گاڑی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

About The Author