راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی اہم سماعت آج ہوگی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت 120سے زائد ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک استغاثہ کے 45 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔
عدالت نے آج استغاثہ کے مزید 3 گواہان کو شہادت قلمبند کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک بیرسٹر سلمان صفدر سلمان اکرم راجہ پر مشتمل وکلا کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں پیش ہوگی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں پیش ہوگی، یاد رہے کہ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں درج ہے
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے اپیلیں تیار کر لی، یہ اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کے خلاف اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی، بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر دو الگ الگ اپیلوں میں فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔اپیلوں کے متن کے مطابق انعام اللہ شاہ جسے برطرف کیا جاچکا تھا، عدالت نے اس کے اور وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جاسکتا تھا

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا