کوئٹہ:
بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سردی کی شدید لہر بدستور جاری ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب اور بعض مقامات پر اس سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ژوب میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور چمن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبے کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا