بھارتی سول ایوی ایشن ایک بار پھر عالمی سطح پر تنقید کی زد میں آ گئی ہے، جب ایئر انڈیا کا ایک پائلٹ کینیڈا میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد پرواز کو ٹیک آف سے قبل روک دیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور آذربائیجان کے جریدے نیوز اے زی کے مطابق ایئر انڈیا کی ایک پرواز کینیڈا کے ہوائی اڈے پر اس وقت روک دی گئی جب پائلٹ میڈیکل ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق پائلٹ کو نشے کے زیرِ اثر پائے جانے پر فوری طور پر پرواز سے ہٹا دیا گیا۔رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے ٹرانسپورٹ ریگولیٹر نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایئر انڈیا سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کینیڈا نے ایئر انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ 26 جنوری تک تحقیقات کی رپورٹ جمع کرائے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا