چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائم حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔
انہوں نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کے لیے جاری تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا۔چئیرمین پی سی بی نے اس موقع پر تربیت فراہم کرنے والے کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
انہوں نے تربیت کے حوالے سے استسفار کیا اور خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا دینے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ زیر تربیت ویمن کرکٹرز کو ٹریننگ کے دوران بہترین سہولتیں کی فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بہترین کوچز کی تربیت شاندار ہے، کھلاڑیوں کو بھی بھرپور محنت کر کے مطلوبہ نتائج فراہم کرنے ہوں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے اندر جذبے اور عزم کے مقابلے کا رجحان پیدا کرنا ہوگا،
بھرپور محنت کامیابی کی جانب لے کر جاتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ عالمی ویمن کب کرکٹ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، عملی مشقوں، فزیکل فٹنس اور تیکنیکی سطح پر بھرپور توجہ دی جائے
کیونکہ جسمانی طور پر مکمل فٹ ہونا لازمی ہے۔کوچز نے چیئرمین پی سی بی کو کیمپ میں جاری ٹریننگ کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر ہیڈ کوچ وہاب ریاض، عبدالرحمان، عمران فرحت اور دیگر موجود تھے۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا