لاہور:
چینی کمپنی منگ یانگ اسمارٹ انرجی نے دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن بنا لی جو گوانگزو شہر کے ساحل پر نصب ہو چکی ہے۔
اس کی دو ٹربائنیں مل کر 50 میگاواٹ بجلی بناتی ہیں۔ ہر ٹربائن 951 فٹ چوڑی اور 541 فٹ بلند ہے۔ایسی دس ونڈ ٹربائنیں مل کر ’’ہوائی فارم‘‘بناتی ہیں جو 500 میگاواٹ بجلی بناتا ہے۔
اگر کراچی کے ساحل پر ایسے صرف چھ فارم لگ جائیں تو وہ شہر قائد کو مطلوب 3 ہزار میگاواٹ سستی و وافر بجلی بنا کر پورے پاکستان کو معاشی، صنعتی وکاروباری ترقی کا سنہرا موقع فراہم کریںگے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا