کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا،
جس کے نتیجے میں نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 85ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 485ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی ۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 8ہزار 500روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 70ہزار 862روپے فی تولہ کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
دریں اثنا ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6ہزار 681روپے بڑھ کر 4لاکھ 03ہزار 688روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا