امریکا نے شام میں داعش کے خلاف شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے وسطی شام میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ دنوں شام میں امریکی افواج پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا مقصد داعش کے بنیادی ڈھانچے اور ہتھیاروں کی تنصیبات کو ختم کرنا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں 2 امریکی فوجی اور ایک امریکی سول مترجم ہلاک ہوئے تھے جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔فضائی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے جاری ہیں اور شام کی حکومت امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا