کراچی:
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کر لیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی اور اوتھل میں روڈ چیک پوسٹوں کے ذریعے اور سمندر کے راستے کی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ زمینی راستے سے 17 لاکھ 46 ہزار 615 لیٹر جبکہ سمندری راستے سے 18 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل پکڑا گیا جو بلوچستان سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ڈیزل سے بھرے ٹرک اور آئل ٹینکرز بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ضبط شدہ ڈیزل اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 487.03 ملین روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

More Stories
بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، نئے لڑکوں کو موقع دو، آفریدی بھارت سے شکست کے بعد برہم
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی احسن اقبال کریں گے
معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا